Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرینی حامی اور روسی صدر پر تنقید کرنیوالے شیف کی ہوٹل سے لاش برآمد

الیکسی زیمین اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے سربیا گئے تھے، رپورٹ
شائع 14 نومبر 2024 12:11pm

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرنے والے شیف کی سربیا کے ہوٹل سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سربیا کے حکام نے کہا ہے کہ 52 سالہ الیکسی زیمین موت کے حوالے سے کوئی مشتبہ معاملہ ان کے گرد نہیں تھا،پوسٹ مارٹم کی رپورٹ مکمل ہونے کا عمل جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکسی زیمین اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے سربیا گئے تھے۔

روسی صدر کے خفیہ بچے کہاں ہیں؟ پیوٹن کی فیملی کے حوالے سے ہوشرُبا انکشافات

رپورٹ کے مطابق شیف الیکسی زیمین روسی ٹیلی وژن پر بھی لائیو آیا کرتے تھے اور وہ یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرنے والوں میں شامل تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے 2014ء میں ملک چھوڑنے کے بعد لندن میں اپنا گھر اور کاروبار قائم کیا تھا لیکن وہ روسی نشریاتی ادارے NTV پر ایک مشہور شو کے میزبان رہے۔

کریملن نے صدر پوٹن کو ٹرمپ کی کال کی تردید کردی

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2022ء میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جنگ مخالف پیغام پوسٹ کرنے کے بعد ان کے شو کو ختم کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ آنے کے بعد سے الیکسی زیمین دوبارہ کبھی روس نہیں گئے تھے۔

russia

Vladimir Putin

chef found dead