Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ کا سب سے امیر خاندان، جس نے فروٹ بیچ کر گزارہ کیا

وہ نہ تو کپور فیملی سے ہے نہ خان و چوپڑا اور نہ ہی جوہر
شائع 14 نومبر 2024 11:59am

بالی ووڈ کی چکا چوند دنیا میں ایسے کئی کامیاب لوگ گذرے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی دنوں میں نامساعد حالت کا سامنا کیا مگر آج وہ دولت میں کھیل رہے ہیں۔

کہاجاتا ہے کہ بالی ووڈ کا ایک ایسا ہی سب سے امیر خاندان کسی زمانے میں فروٹ بیچ کر اپنا گذارہ کرتا تھا اور اب اس خاندان کی دولت کا تخمینہ 10 ہزار کروڑروپے لگایا گیا ہے۔ مگر اس کاتعلق نہ تو کپور فیملی سے ہے نہ خان و چوپڑا اور نہ ہی جوہر۔ یہ بھوشن کمار دوا کا خاندان ہے۔

بھوشن کمار بھارتی فلم کے میوزک پروڈیوسر ہیں۔ وہ سپر کیسٹ انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، وہ ٹی سیریز اور بالی ووڈ میں اپنے کام کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔

شہرت بٹورنے کے لیے سلمان خان کو دھمکی دینے والا یوٹیوبر گرفتار

ایک اندازے کے مطابق بالی ووڈ کے اس امیر ترین خاندان کے پاس 1.2 ارب ڈالر سے زیادہ دولت تو ہے لیکن ان کے درمیان کوئی بڑا اسٹار نہیں ہے۔

ہورن انڈیا رچ لسٹ 2024 میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے دولت مند ترین بھارتیوں کا انکشاف کیا گیا ہے، اس فہرست میں سب سے اوپرارب پتی مکیش امبانی اور گوتم اڈانی ہیں۔

لسٹ میں ان کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی نام بھی شامل ہیں جس میں بالی ووڈ کے دولت مند ترین خاندان میں سب سے اوپر بھوشن کمار کے خاندان کا نام ہے۔ ماضی میں یہ پوزیشن کپور اور چوپڑا خاندانوں کے پاس تھی۔

یاد رہے کہ بھوشن کمار کے والد معروف بھارتی فلم اور میوزک پروڈیوسر الشن کمار ہیں جنھیں اگست 1997 میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Bollywood

entertainment

lifestyle