Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیحدگی کے بعد حنا الطاف کی شادی سے متعلق گفتگو وائرل

اداکارہ نے ساتھی اداکار آغا علی سے شادی کی تھی
شائع 14 نومبر 2024 11:40am

حنا الطاف ایک سابق وی جے اور موجودہ اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا ہے۔ وہ ایک بہت کامیاب میزبان بھی رہی ہیں اورکئی سالوں سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے ساتھی اداکار آغاعلی سے شادی کی تھی لیکن ان کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور حال ہی میں اس جوڑے نے طلاق لے لی۔ آغا علی نے احمد علی بٹ کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں اس بات کا انکشاف کیا اور مزید کہا کہ وہ دونوں اب بھی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

خالد انعم کی مریم نواز کی برانڈڈ سج دھج پر لفظی گولہ باری

حنا الطاف بھی ایک بار پھر میدان میں آ گئی ہیں۔. وہ ہم ٹی وی پر عمران عباس کے ساتھ ایک ڈرامے ”حجر“میں نظر آئیں گی۔ وہ وی لاگز بھی بنا رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے حالیہ یوٹیوب ویڈیو میں ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو شادی کے متعلق مشورہ دیا ہے۔

حنا الطاف کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے کوئی مناسب عمر نہیں ہوتی ہر کسی کو بغیر کسی دباو کے اپنے وقت کے مطابق صحیح فیصلہ لینا چاہیے

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار جب آپ کو اپنے لئے صحیح شخص مل جائے تو شادی کریں کیونکہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات