Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بغیر مٹی اور کھاد کے دھنیا گھر میں کیسے اگائیں؟

اس کے لیے صرف پانی کی ضرورت ہوگی
شائع 14 نومبر 2024 11:05am

پودوں کو بغیر کھاد اگائے جانے کےعمل کو “ہائیڈرو پونک فارمنگ “ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اور یہ عام پتوں اور سبزیوں کو بجٹ کے اندررہ کر اگانے کا انتہائی آسان اور سستا طریقہ ہے۔ یہاں ہم آپ کے دھنیا اگانے کے بتدریج اقدام کے بارے میں بتائیں گے۔

کن چیزوں کی ضرورت ہوگی

کھانوں میں ذائقہ اور بیماری میں آرام دینے والی بادیان کسی دوائی سے کم نہیں

اس طریقہ میں عام پودوں کی طرح کسی گملے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی کھاد اور مٹی وغیرہ کی۔ آپ کو محض دھنیے کے بیج ، ایک میش باسکٹ اور گہرے پیندے والے پیالے کی ضرورت ہوگی جس میں آپ پانی کو رکھ سکیں۔

بیجوں کو توڑ دیں

ایک مرتبہ جب آپ کا مطلوبہ سامان مل جائے تواسکے بیج کو کوٹ لیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ بالکل پاوڈر کی شکل میں نہ ہوں۔

پیالے کے کو پانی سے بھر دیں

جب دھنیے کے بیج کو توڑدیں تو ایک پیالے کو پانی سے پورا بھر دیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیالہ صاف ہو اور پانی میں کسی قسم کی کوئی مٹی کے ذرات نہ ہوں۔

میش باسکٹ رکھیں

جب پیالے کو پانی سے بھر لیں تواسے ایک باسکٹ میں رکھ دیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کے اندر پانی بہتا رہے۔ کیونکہ دھنیے کے بیجوں کو ان کی افزائش تک خشک نہیں ہونا چاہے۔

بیج شامل کرلیں

باسکٹ کو پانی سے بھرنے کے بعد اس کے اندر بیجوں کو دال دیں اور خیال رہے کہ بیج پوری طرح پانی کے اندر ڈوبے ہوئے ہوں۔

گیلےٹشو کی مددلیں

اگر بیج پانی میں نہ ڈوبے ہوں تو پھرانہیں گیلا کرنےکے لیے ایک ویٹ ٹشو کی مدد لیں اور انہیں بیج کے اوپر رکھ دیں تاکہ انکے بڑھنے اور اگنے کا عمل تیزی سے ہوسکے۔

روشنی بھی چاہیے

سردیوں کے موسم میں پودوں کو باآسانی تین سے چار گھنٹے کے لیے سورج کی روشنی میں رکھا جا سکتا ہے۔ اس لیےباسکٹ اور پیالے کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے وہ روزانہ کم ازکم 3 گھنٹے سورج کی روشنی حاصل کر سکیں۔

انتظار کریں

20 دن کے بعد آپ کو چھوٹی چھوٹی سی جڑیں نکلتے ہوئے دکھائی دیں گی اور بیج سے پتیاں نکنا شروع ہوجائیں گی۔ اس مرحلے پر باسکٹ سے پانی کو تبدیل کردیں اور ٹشو کو احتیاط سے ہٹا دیں۔

پانی تبدیل کرنے کے بعد، میش باسکٹ کو پیالے کے اندررکھدیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جڑیں اس کےاندر ڈوب چکی ہوں۔

lifestyle