Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بوسہ دینے سے انکار پر ساتھی ورکر نے نوبیاہتا خاتون کا گلا کھونٹ دیا

خاتون دفتر کے ساتھ والی عمارت میں مردہ پائی گئی
شائع 14 نومبر 2024 11:02am
تصویر بشکریہ: لوکل 12
تصویر بشکریہ: لوکل 12

برازیل سے تعلق رکھنے والی نئی نویلی دلہن ساتھی ورکر کے ہاتھوں قتل ہوگئی۔

برازیلین میڈیا کے مطابق حکام نے واقعے سے متعلق کہا کہ ساتھی کارکن کو بوسہ دینے سے انکار کرنے پر خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

مقامی حکام اور برازیلی خبر رساں اداروں کے مطابق 38 سالہ سنٹیا ریبیرو باربوسا 5 نومبر کو برازیل کے شہر گویانیا دفتر کے ساتھ والی عمارت میں مردہ پائی گئی۔

ضعیف شخص کوتشدد کے بعد پھندا لگا کر قتل کر دیا گیا

حکام نے بتایا کہ سنٹیا ریبیرو کے دفتر کے ایک ساتھی کارکن مارسیلو جونیئر نے نوبیاہتا خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے سنٹیا کو بوسہ دینے سے انکار کرنے پر گلا گھونٹ کر جان سے مار دیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سنٹیا ریبیرو کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کے ہاتھوں کو ٹیپ سے باندھ کر لاش کو دروازے کے پیچھے چُھپا دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق قتل سے 8 روز قبل خاتون کی شادی ہوئی تھی، پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

death

brazil

Woman

STRANGLED

refused to kiss

coworker