Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

خالد انعم کی مریم نواز کی برانڈڈ سج دھج پر لفظی گولہ باری

صارفین بھی ان کے ہم خیال بن گئے
شائع 14 نومبر 2024 10:11am

معروف اداکار و رائٹراور گلوکارخالد انعم نے پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے باوجود بیرونِ ملک جانے اور برانڈڈ اشیا سے آرائش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

خالد انعم اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکثر ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر معاملات پر کھل کر تبصرہ کرتے ہیں اور اپنی رائے سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب انہوں نے مریم نواز کی ویڈیو دیکھی تو خاموش نہ رہ سکے اور حکومت کی بےحسی پراپنی بھڑاس نکال دی۔

لاہور مر رہا ہے اور اسے بچانے کیلئے کوئی کچھ نہیں کررہا، سیمی راحیل بھڑک اٹھیں

پنجام کی فضا اس وقت اسموگ کی خطرناک صورت حال کی وجہ سے زہر آلود ہو چکی ہے اور اس دوران کئی بار لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 1000 پوائنٹس تک جا پہنچا تھا جو انسانی صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اب اس اسموگ کا دائرہ لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی پھیل چکا ہے اور پشاور بھی اس کی لپیٹ میں آنا شروع ہوگیا ہے۔

ایسے میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز گلے میں تکلیف کے باعث بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہو گئی تھیں جہاں سے ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ میڈیا سے مخاطب ہیں۔

ایک صحافی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’اسموگ کا معاملہ کئی برسوں سے جاری ہے، یہ ایک دم سے ختم نہیں ہوگا اس میں چند سال لگیں اور ہم اس کے تدارک کے لیے جو ممکن ہو اقدامات اٹھا رہے ہیں‘۔

ویڈیو میں مریم نواز کو مہنگے اور لگژری برانڈ کی اشیا سے بن ٹھن کر نظر آناعام عوام کو پسند نہ آیا عوام سمیت کئی نامور شخصیات کی جانب سے طنز و تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکار خالد انعم بھی اپنےغصے پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے جذبات کھل کر بیان کر دیے۔

خالد انعم کا کہنا تھا کہ ’اپنی مائیکرو بلیڈڈ بھنووں، کرسچیئن ڈیور کا چشمہ، بربری کا اسکارف اور کینیڈا گوز کا فر کوٹ دکھاتے ہوئے لندن کے ایون فیلڈز سے پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے بارے میں بات کرنا ایک الگ ہی سطح کا گھمنڈ ہے اور آپ کے چہرے پر ایٹیٹیوڈ بھی ہے‘۔

ساتھ ہی خالد انعم نے ان کے بیرونِ ملک جانے پر طنز کو اپنے ایک شعر میں ڈھالتے ہوئے کہا کہ

’طوفان سے دور بیٹھ کے ساحل پر چند لوگ

سکھلارہے ہیں ہم کو کہ یوں تیریے جناب’

خالد انعم کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی حمایت کر رہے ہیں اور انہوں نے بھی مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات