Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وینا ملک رشتہ ازدواج میں منسلک، شوہر کون ہے؟

انسٹاگرام اسٹوری پر عروسی لباس میں اپنی چہرہ چھپی تصویر شیئر کی
شائع 14 نومبر 2024 09:06am

پاکستانی اداکارہ ۔ماڈل اور میزبان وینا ملک ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

ویناملک نے شہریار چوہدری نامی اسلام آباد کے ایک بزنس مین سے شادی کی ہے۔

نامورٹک ٹاکرکی شادی میں صرف پانچ مہمانوں کی شرکت

انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں وینا ملک نے خود اپنی شادی کی تصدیق کی ہے۔ اسٹوری میں دلہن کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے چہرے کو چھپایا ہوا ہے ، تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے،”ہاں ، آخر کار“ ۔ ویناملک نے اس کے ساتھ شہریار نامی شخص کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

دوسری جانب شہریار نے بھی انسٹاگرام پر سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں اپنے چہرے کو چھپائے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس پوسٹ میں وینا ملک کو ٹیگ کیا ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات