Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپالی کی حمایت میں راجن شاہی بھی میدان میں آگئے

اداکارہ سوتیلی بیٹی کے الزامات کی وجہ سے تنازعات میں گھری ہوئی ہیں
شائع 14 نومبر 2024 08:43am

معروف انڈین ٹی وی ایکٹریس اور ”انوپما“ فیم روپالی گنگولی ان دنوں اپنی سوتیلی بیٹی ایشا ورما کے لگائے گئے سنگین الزامات کی بدولت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ مسلمل تنازعات میں گھری ہوئی ہیں۔

ایشا نے اداکارہ کے ساتھ ان کے بیٹے کو بھی گھسیٹ لیا جس پر روپالی نے ناراض ہوکر ایشا کے خلاف 50 کرور روپے کا ہتک عزت کا دعوی دائرکر دیا۔ اب روپالی کی حمایت میں “انوپما’ کے پروڈیوسر راجن شاہی بھی سامنے آگئے ہیں۔

بھارتی ڈرامہ کوئین نے سوتیلی بیٹی کیخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانہ کیوں دائر کیا؟ وکیل کا انکشاف

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجن شاہی نے اپنے پورے خاندان کی جانب سے روپالی کی حمایت میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے ان کے کردار ، محںت اورعاجزانہ طبیعت کی تعریف کی ہے۔

راجن شاہی نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر روپالی گنگولی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ، روپالی آپ ہم سب کو اپنی محںت، لگن، ٹیلنٹِ، ایمانداری، وفاداری اور عاجزی کے ساتھ ہر لمحہ اور ہر دن متاثرکرتی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ“انوپما“ میں آپ نے ایک تاریخ تخلیق کی ہے۔ جسے بہت کم لوگ حاصل یا تخلیق کرسکتے ہیں۔ ہم نے پردے کے پیچھے کی تمام محنت۔ چیلنجز اور قربانیوں کو دیکھا ہے، جن کا آپ مسکراہٹ کے ساتھ سامنا کرتی ہیں۔ ایک اداکارہ کے طور پرآپ کی عاجزی ”انوپما“ ٹیم میں ہم سب کے لیے متاثر کن ہے۔

اس پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھتے ہوئے روپالی کو ہمیشہ کی طرح مسکراہٹ اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی ہے۔ راجن کی اس پوسٹ کے ساتھ کئی یوورز بھی ان کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

روپالی نے بھی راجن شاہی کی پوسٹ کا جواب دیا ہے اور ان کی تعریف پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

lifestyle