Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

نیٹ میٹرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر نیپرا کا کے الیکٹرک کیخلاف سخت ایکشن

نیپرا کا کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
شائع 14 نومبر 2024 08:27am

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر شہر قائد میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کے الیکڑک کی جانب سے نیٹ میٹرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر نیپرا نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کے الیکڑک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپرا نے کے الیکڑک کے خلاف اپنا آرڈر جاری کردیا، جس کے مطابق نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کنکشن فراہم نہ کرنے کی شکایات پر نوٹس لیا تھا۔

کراچی میں سولر سسٹم لگانے والے گرین میٹر سے محروم صارفین نے نیپرا سے کے الیکٹرک کی شکایت کر دی، صارفین کو نیٹ میٹرنگ کنکشن نہ دینے پر نیپرا نے نوٹس لیا۔

کے الیکڑک سے قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی گئی تھی، کے الیکڑک نے نیپرا احکامات پر ایک سے زائد مرتبہ اپنا جواب جمع کرایا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکڑک کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا، جس پر نیپرا نے کے الیکڑک کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

nepra

اسلام آباد

K Electric

National Electric Power Regulatory Authority

net metering rules Violation