نومنتخب صدر ٹرمپ کی بائیڈن سے پہلی ملاقات میں صحافیوں کا احتجاج
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے دیرینہ سیاسی حریف صدر جو بائیڈن سے مصافحہ کیا اور اقتدار کی منتقلی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
خبررساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق صدر بائیڈن نے ملاقات کے آغاز میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں واپسی پر خیرمقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
امریکی عدالت کا بدنام زمانہ جیل کے 3 سابق قیدیوں کیلئے 4 کروڑ ڈالر سے زائد ہرجانے کا حکم
امریکی صدر نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وعدہ کیا کہ وہ اقتدار کی بآسانی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
بائیڈن سے ملاقات کے بعد ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوئے تو سیکیورٹی نے صحافیوں کو بائیڈن اور ٹرمپ سے سوال پوچھنے نہ دیئے۔
ٹرمپ کی کامیابی کے بعد امریکا میں جان لیوا ’مٹگا تحریک‘ کا زور، یہ نیا ٹرینڈ کیا ہے؟
سیکیورٹی نے صحافیوں کو زبردستی کمرے سے نکالا تو صحافیوں نے شدید احتجاج اور شور شرابہ کیا۔
دریں اثنا نومنتخب امریکی صدر کیپیٹل ہل میں ریپبلکن سینیٹرز سے بھی ملاقات کریں گے۔
Comments are closed on this story.