Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

امریکی خفیہ ایجنسی کا اعلیٰ ترین اہلکار ہی اسرائیلی حملوں کے دستاویزات کی لیک میں ملوث نکلا

ایف بی آئی نے سی آئی اے کے ٹاپ افسر آصف رحمٰن کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا ہے۔
شائع 13 نومبر 2024 10:56pm

ایران پر اسرائیلی حملوں کے منصوبوں سے متعلق دستاویزات لیک کرنے کے کیس میں امریکی اداروں نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک اعلیٰ اہلکار کو گرفتار کیا ہے۔

آصف ڈبلیو رحمٰن سی آئی اے کے لیے کام کرتا تھا اور اُسے غیر معمولی سیکیورٹی کلیئرنس بھی حاصل تھی۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق اُسے امریکا کے مرکزی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے منگل کو کمبوڈیا میں گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایران کے خلاف اسرائیل کے ممکنہ جوابی اقدامات کے منصوبوں سے متعلق دستاویزات وائرل ہوگئی تھیں۔ یہ دستاویزات یکم اکتوبر کو ایران کی طرف سے اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے جانے بعد طے کی جانے والی حکمتِ عملی سے متعلق تھیں۔

یہ دستاویزات نیشنل جیو اسپیٹیل انٹیلی جینس ایجنسی نے تیار کی تھیں جن سے سیٹلائٹ سے لی جانے والی تصویریں بھی نتھی کی گئی تھیں۔ اس میں میزائلز کے ذریعے کی جانے والی جوابی کارروائی کی تفصیلات بھی درج تھیں۔

یہ دستاویزات آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور امریکا پر مشتمل انٹیلی جنس الائنس فائیو آئیز سے تعلق رکھنے والے صرف وہی لوگ دیکھ سکتے تھے جہیں اعلیٰ ترین سطح پر کلیئرنس دی گئی ہو۔

دی مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر نے بتایا تھا کہ اُسے یہ دستاویزات نامعلوم ذرائع سے موصول ہوئی تھیں اور یہ کہ اُس کا اِن دستاویزات کو لیک کرنے والے سے کوئی تعلق نہ تھا۔

US LEAK CASE

SENSITIVE DOCUMENTS

CIA TOP OFFICER

ARRESTED FROM COMBODIA

ASIF W. REHMAN