تیونس میں خاتون اینکر لائیو نشریات میں بے ہوش، وجہ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا
تیونس میں لائیو نشریات کے دوران خاتون اینکر بے ہوش ہوگئی، ویڈیو وائرل ،چینل کو نشریات معطل کرنا پڑگئیں۔
نیوز اینکر انیسہ مکشاح کو 8 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث ڈپریشن کا شکار تھی اور لائیو نشریات کے دوران روتے ہوئےگرگئی۔عرب میڈیا کے مطابق خبریں پڑھتے ہوئے خاتون نیوز اینکر انیسہ مکشاح پہلے تو رو پڑی اور پھر سیٹ سے نیچے گرکر بے ہوش ہوگئی۔
اچانک سب کچھ ہونے پر نیوز چینل کوروکنا پڑگئیں، خبریں پڑھتے وقت بھی اینکرتکلیف میں مبتلا دکھائی دے رہی تھیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو پوسٹ پرواقعہ سے باخبر صارفین نے بتایا کہ یہ واقعہ کسی ٹی وی چینل نہیں بلکہ ریڈیو اسٹیشن میں پیش آیا تھا جسے موبائل فون پر ریکارڈ کرنے والے ملازم نے اسے وائرل کردیا۔
صارفین نے لکھا ہےکہ انیسہ مکشاح ہی نہیں بلکہ اس ریڈیو چینل کے دیگر ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چینل کوملازمین کی تنخواہیں وقت پر ادا کرنے کا پابند بنایا جائے۔
Comments are closed on this story.