Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی عدالت کا بدنام زمانہ جیل کے 3 سابق قیدیوں کیلئے 4 کروڑ ڈالر سے زائد ہرجانے کا حکم

سہیل الشماری، اسعد زباعی اور صلاح العجیلی نے امریکی ڈیفینس کنٹریکٹر کو ایذا رسانی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
شائع 13 نومبر 2024 09:53pm

امریکا کی ایک عدالت نے ڈیفینس کنٹریکٹر کو حکم دیا ہے کہ عراق کی بدنامِ زمانہ ابو غریب جیل میں ایذا رسانی کی راہ ہموار کرنے پر سابق قیدیوں کو ہرجانے کی مد میں 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کرے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک فیڈرل جیوری نے عراق سے تعلق رکھنے والے تین سابق ابو غریب قیدیوں کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔

تینوں قیدیوں کا موقف تھا کہ کم و بیش بیس سال قبل انہیں امریکی فوج نے عراق کی ابو غریب جیل میں رکھا تھا جہاں ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے گئے۔

امریکی حکومت کی ایک ڈیفینس کنٹریکٹر کمپنی سی اے سی آئی پریمیر ٹیکنالوجی انکارپوریشن اس کی ذمہ دار تھی۔ یہ بات سینٹر فار کانسٹیٹیوشنل رائٹس نے ایک بیان میں بتائی ہے۔

عدالت کے حکم نامے کے مطابق مڈل اسکول پرنسپل سہیل الشماری، پھل فروش اسعد زباعی اور صحافی صلاح العجیلی میں سے ہر ایک کو ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

صلاح العجیلی کا کہنا ہے کہ یہ ہم میں سے ہر ایک کی انفرادی فتح نہیں بلکہ ہر اُس انسان کی جیت ہے جسے انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنایا گیا۔

US DEFENCE CONTRACTOR

ABU GHARIB JAIL

$ 420 MILLION IN REPARATION