Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’انقلاب لانے کی 13ویں کال کا انجام بھی گزشتہ 12 کالوں سے مختلف نہیں ہوگا‘

بانی چیئرمین اپنے کارکنوں کو کون سے مستقبل کے لئے باہر نکلنے کا پیغام دے رہے ہیں؟ عرفان صدیقی
شائع 13 نومبر 2024 09:15pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور سینیٹ عرفان صدیقی نے بھی عمران خان کی اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال پر شدید ردعمل دیا ہے۔

سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ”انقلاب“ لانے کی تیرہویں کال کا انجام بھی گزشتہ 12 کالوں سے مختلف نہیں ہوگا۔

لندن میں پاکستانی وزیر دفاع کے ساتھ بدتمیزی، چاقو سے حملے کی دھمکی

عرفان صدیقی نے لکھا کہ بانی چیئرمین اپنے کارکنوں کو کون سے مستقبل کے لئے باہر نکلنے کا پیغام دے رہے ہیں؟

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے اور واضح کیا کہ اس مرتبہ مطالبات تسلیم ہونے تک واپس نہیں جائیں گے۔

اس سے قبل عظمیٰ بخاری بھی کہہ چکی ہیں کہ اقتدار کی ہوس میں قوم کے بچوں کو جھونکنے والے کے اپنے بچے لندن میں لگژری لائف اسٹائل انجوائے کررہے ہیں۔

imran khan

Senator Irfan Siddiqui

PTI March Call