Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہرممکن قدم اٹھا رہے ہیں‘، وزیراعظم کی چینی نائب وزیراعظم کو یقین دہانی

چینی نائب وزیراعظم کا سیکیورٹی چیلنجز سے باہمی طور پر نمٹنے کی خواہش کا اظہار
شائع 13 نومبر 2024 08:40pm

وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ ژوئی ژانگ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 کے کلائمٹ ایکشن اجلاس کے موقع پر چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ ژوئی ژانگ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ حکومت چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، حکومت ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر ڈنگ ژوئی ژانگ نے سیکیورٹی چیلنجز سے باہمی طور پر نمٹنے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے پاک چین تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

PM Shehbaz Sharif

baku

Vice Premier of China Ding Xuexiang

COP 29