Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن میں خواجہ آصف سے بدتمیزی اور چاقو سے حملے کی دھمکی پر نواز شریف کا ردعمل آگیا

نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے
شائع 13 نومبر 2024 10:56pm

لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے بعد ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مبینہ پی ٹی آئی حامی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی اور پھر دھمکی بھی دی۔

خواجہ آصف لندن میں الزبتھ لائن ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔

برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز پرانی ہے۔

خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں بدتمیزی پر نواز شریف کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ لوگوں کی کاروں کے پیچھے بھاگنا ان لوگوں کے نصیب میں لکھا ہے، ان لوگوں کو اور کوئی کام نہیں ہے، ایک جگہ کھڑے ہوکر مردہ باد کے نعرہ لگانا، دھمکیاں دینا، ان لوگوں کی تربیت ہی ایسی ہوئی ہے، ان لوگوں کے نصیب میں ہی ایسا لکھا ہوا ہے۔

london

Khawaja Asif

Death threats