Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مریضہ کے بیٹے نے چاقو کے وار کرکے ڈاکٹر کو لہو لہان کر ڈالا

پیرا میڈیکل اسٹاف نے کینسر کی مریضہ کے بیٹے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔
شائع 13 نومبر 2024 08:00pm

اسپتالوں میں کسی بھی بات پر مشتعل ہوکر مریضوں کے رشتہ داروں یا اہلِ خانہ کی طرف سے حملوں کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان کی طرح بھارت میں بھی مریضوں کے مشتعل متعلقین ڈاکٹرز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی (مدراس) میں ہوا ہے۔

کینسر وارڈ میں داخل ایک مریضہ کا بیٹا، جو اپنے دوستوں کے ساتھ آیا ہوا تھا، کسی بات پر مشتعل ہوگیا اور ڈاکٹر پر حملہ کردیا۔ وِگنیش نے چاقو سے ڈاکٹر بالاجی پر 7 وار کیے۔

کلائی نگر سینٹینری سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کے ڈاکٹر بالاجی کو ذرا بھی اندازہ نہ تھا کہ وگنیش ایسا کچھ کچھ کرسکتا ہے اس لیے سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور وہ شدید زخمی کرگئے۔ انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔

وگنیش سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ اُس کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ تمل ناڈو کے وزیرِاعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ ڈاکٹر پر حملہ کرنے والے کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی تیاری کی جائے اور اُسے قرار واقع سزا دلوائی جائے۔

cancer patient

CULPRIT APPREHENDED

DOCTOR STABBED MANY TIMES

CHENNAI HOSPITAL