Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا؟ خبریں زور پکڑنے لگیں

معروف صحافی منصور علی خان کا بڑا دعویٰ
شائع 13 نومبر 2024 06:25pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تھائیرائڈ کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں زور پکڑتی جا رہی ہیں۔

مریم نواز چند روز قبل گلے کے علاج کیلئے جنیوا گئی تھیں، ان کے والد نواز شریف سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مریم نواز کے جنیوا جانے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

اسی دوران معروف صحافی منصور علی خان نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کی جنیوا جانے کی وجہ کوئی عام نہیں بلکہ ان میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ مریم نواز کی طبیعت کے حوالے سے زیرِ گردش افواہیں بے بنیاد ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ مریم نواز گلے کے علاج کیلئے جنیوا گئی ہوں، بلکہ اس سے قبل مریم نواز پی ڈی ایم دور حکومت میں بھی گلے کے علاج کے لیے جنیوا گئی تھیں، جہاں ان کے گلے کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق جنیوا جانے سے قبل مریم نواز پاکستان میں شریف میڈیکل اسپتال گئی تھیں اور پھر جنیوا کے لیے روانہ ہوئیں۔

یہ بھی کہا جارہا تھا کہ مریم نواز کی طبیعت اچانک بگڑی اور اسی لیے وہ فی الفور جنیوا روانہ ہوگئیں۔

یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ دو سال پہلے ان کا تھائیرائیڈ کا چیک اپ ہوا جس میں کینسر کا شبہ سامنے آیا تھا۔ اب ان کے دوبارہ ٹیسٹ ہوئے ہیں جن کی رپورٹس چند روز میں سامنے آئیں گی۔

Maryam Nawaz

Thyroid Cancer

Throat cancer