پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، اسحاق ڈار
ترقی یافتہ ممالک 100ارب ڈالر کی کلائمٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں، باکو میں تقریب سے خطاب
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے باکو میں کوپ 29 اجلاس میں پیشگی اطلاعات اور بڑھتی حدت کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو آج بڑھتی حدت کے چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، 2022 کے سیلاب نے 3 کروڑ سے زائد لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ گرین پاکستان پروجیکٹ میں تمام ماحول دوست اقدام شامل ہیں، ہم کاربن اخراج کو نصب شرح تک لانے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے کلائمٹ فنانسنگ اشد ضروری ہے۔
نائب وزیراعظم نےاپنے خطاب میں مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک 100 ارب ڈالر کی کلائمٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں، آبادیوں کے تحفظ کی کوشش میں متحد ہونے کیلئے پرعزم ہیں۔
Ishaq Dar
مقبول ترین
Comments are closed on this story.