Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل شام سے ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب میں اسموگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ، محکمہ ماحولیات نے رپورٹ مرتب کرلی
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2024 08:22pm

پنجاب میں اسموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر،محکمہ موسمیات کی کل شام سےصوبے کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 14 سے 16 نومبر تک پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد ، گجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب، اور سرگودھا میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ 15 نومبر کوبھکر، لیہ اورڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےکے مطابق ممکنہ بارشوں سے سموگ میں کمی کے امکانات ہیں،سموگ سے بچاؤ کیلئے شہری ماسک کا استعمال کریں اور خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں۔

دوسری جانب پنجاب میں اسموگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ ماحولیات نےاسموگ پر قابو پانے کے لیے رپورٹ مرتب کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنےوالی لینڈ فل سائٹ شہر سے دور بنائی جائیں گی، 33 اسکوائر رقبہ پرواقع فیکٹریاں شہرکے قریب ہیں، ہاؤسنگ اسکیموں کو این او سی قوانین کے برعکس علاقوں میں جاری کئے گے ہیں،ماسٹر پلان میں گرہن کورمیں اضافہ کیا جائے گا۔

Punjab rain

smog and fog