Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

خیبرپختونخوا کا فیمیل ایجوکیشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت کا یتیم طالبات کے لیے انقلابی اقدام
شائع 13 نومبر 2024 05:59pm
KP govt decides to launch Insaf female Education Card - Aaj News

خیبرپختونخوا حکومت نے یتیم طالبات کے لیے انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجوں سے ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجوں سے کہا ہے کہ وہ خاص طور پر یتیم طالبات کا ڈیٹا فراہم کریں۔

محکمہ نے بتایا کہ انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کالجوں میں داخلہ لینے والے یتیم طالب علموں کو جاری کیا جائے گا۔

انہیں فیس میں رعایت کی پیشکش کی جائے گی تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ صوبائی حکومت کے اس قدم سے یتیم طالبات پر مالی بوجھ کم ہونے کی امید ہے۔

کالج کے سربراہان کو ایک ہفتے کے اندر مطلوبہ ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور باضابطہ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

KPK Government

Insaf Female Education Card