راولپنڈی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں کی واردات
چور 10 ہزار امریکی ڈالر، 23 ہزار سری لنکن کرنسی، 45 تولے سونا چوری کرکے لے گئے
راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے، مالکان کی عدم موجودگی میں چوروں نے گھرکا صفایا کردیا، چوری کی واردات کے دوران چور 10 ہزار امریکی ڈالر، 23 ہزار سری لنکن کرنسی اور 45 تولے سونا لے جانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
نامعلوم چورقیمتی ہیرے کے سیٹ اور واش رومز کے قیمتی سینیڑی سیٹ بھی چوری کرکے لے گئے، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا ہے۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ عثمان ڈی بلاک کا ایک داخلی راستہ ہے اور سیکیورٹی ہونے کے باوجود چوری کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
rawalpindi
socity
مقبول ترین
Comments are closed on this story.