Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ کا آئینی بینچ کل سے کونسے مقدمات سنے گا؟

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی آٸینی بینچ کل سے کیسز کی سماعتیں شروع کر رہا ہے
شائع 13 نومبر 2024 05:50pm
Cases related to environmental pollution fixed for hearing - Breaking - Aaj News

سپریم کورٹ نے 14 اور 15 نومبرکے آٸینی کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے، 14 نومبر کو آٸینی بنچ 18 کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی آٸینی بینچ سابق صدر عارف علوی کی برطرفی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔

اس کے علاوہ عام انتخابات 2024 ری شیڈیول کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، درخواست میں انتخابات فروری سے مارچ کے پہلے ہفتے میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

بیرون ملک کاروبار اور اثاثے رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری افسران کے غیرملکیوں سے شادی پر پابندی کیلئے دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہے۔

پی ڈی ایم حکومت میں ہونے والی قانون سازی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیے ہیں، ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات 1993، 2003 اور 2018 کے ہیں۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ریاض حنیف راہی کی نظرثانی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کی تھی۔

Supreme Court of Pakistan

CONSTITUTIONAL BENCH