Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کےبعد معروف ٹک ٹاکر امشا رحمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردئے

اکاؤنٹس بند کرنے سے پہلے امشا رحمان نے کیا کہا؟
شائع 13 نومبر 2024 05:35pm

معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان نے اپنی نجی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو غیر فعال کر دیا ہے۔ انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے، جنہوں نے اُن پر آن لائن توجہ حاصل کرنے کے لیے جان بوجھ کر ویڈیوز کو پبلک کرنے کا الزام لگایا ہے۔

تاہم، امشا بھی اسی طرح ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار دکھائی دیتی ہیں جیسا کہ ٹک ٹاکر مناہل ملک کے ساتھ ہوا تھا۔

شاہ رخ کے بیٹے کی اننیا پانڈے اور اپنی بہن کو نجی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی

مناہل ملک کے بعد یہ دوسرا کیس ہے جس میں کسی ٹک ٹاک اسٹار کی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ نجی ویڈیو لیک ہوئی ہے۔

مناہل کے فالوورز نے بھی ان پر پبلسٹی سٹنٹ کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر انسٹاگرام چھوڑ دیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق، اپنے اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے سے پہلے امشا رحمان نے منفی تبصروں سے نمٹنے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے عوامی ردعمل کو ”شدید“ قرار دیا۔

ان کی نجی ویڈیو کے کئی اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، اور یہاں تک کہ میمز میں بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔

’بدو بدی‘ گرل کی نازیبا لیک ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

ایک اور اسکرین شاٹ، مبینہ طور پر امشا رحمان کے ٹک ٹا اکاؤنٹ سے انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے جس میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’جب تک ویڈیو وائرل ہے میں نے آئی ڈی بند کر دی ہے‘۔

امشا رحمان دراصل پاکستان میں بہت مشہور ہیں، وہ اپنے دلفریب اور دلکش کانٹینٹ کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ٹک ٹاک کے علاوہ، ان کی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی موجودگی ہے۔

پاکستانی ٹک ٹاکر میاں بیوی کی نجی ویڈیوز لیک

ایک مقامی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے امشا رحمان نے کہا تھا کہ وہ 7 اکتوبر 2002 کو پیدا ہوئیں۔ وہ لاہور میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی۔

Video Viral

Imsha Rehman

Imsha Rehman Leak Video