ملک میں ایک بار پھرسونے کے نرخ بڑھ گئے
چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 3 ہزار 250 روپے اور 2 ہزار 786 روپے پر برقرار رہی۔
ملک میں ایک بار پھرسونے کے نرخ بڑھ گئے، سونا عوام کی قوت خرید سے دن بدن باہر ہوتا جارہا ہے ،فی تولہ سونا 2 لاکھ 69 ہزار 900 تک پہنچ گیا ہے۔
فی تولہ سونا ڈھائی ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 113 روپے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 3 ہزار 250 روپے اور 2 ہزار 786 روپے پر برقرار رہی۔
Gold prices
Gold rates Pakistan
Gold Rates 2024
مقبول ترین