Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کی عدالت سے عمران خان اور دیگر کو ریلیف مل گیا

بانی پی ٹی آئی، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید اورصداقت عباسی شامل ہیں۔
شائع 13 نومبر 2024 03:56pm

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بری کردیا۔

مقدمہ سے بری ہونے والوں میں بانی پی ٹی آئی، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید اورصداقت عباسی شامل ہیں۔

عدالت نے فیصل جاوید اورعلی نواز کو بھی مقدمہ سے بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ ملزمان کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

imran khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)