Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

چندر شیکھر نے جیکولین فرنینڈس کیلئے لاس اینجلس میں اسٹوڈیو خرید لیا

بھارتی بھتہ خور نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کرنئی جیت پر مبارکباد دی
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2024 04:03pm

مشہور بھارتی بھتہ خور سکیش چندر شیکھر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھتے ہوئے ان کی نئی جیت پر مبارکباد دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی ”ایل ایس ہولڈنگز“ امریکا میں اپنی سرمایہ کاری کو 500 ملین ڈالر تک بڑھائے گی۔

بھارتی بھتہ خور سوکیش چندر شیکھر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشورے کو مانتے ہوئے اپنی محبوبہ اور بولی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے لیے لاس اینجلس میں اسٹوڈیو خرید لیا۔

ملائکہ اروڑا نے اپنا اگلا پروجیکٹ اپنے والد کے نام کردیا

اس کے ساتھ ہی اس نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس کی کمپنی ”ایل ایس ہولڈنگش“ امریکا میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھاتے ہوئے500 ملین ڈآلر تک کرے گی۔

اس نے خاص طور پر اپنی بھارتی محبوبہ جیکو لین فرنینڈس کے نام پر لاس اینجلس کے ایک بڑے اسٹوڈیو مں سرمایہ کاری کی ہے۔

سوکیش چندر شیکھر نے لکھا کہ مجھے آپ کی ایک اور نصیحت بھی یاد ہے کہ اپنی زندگی میں موجود خواتین سے ہمیشہ عزت کے ساتھ پیش آئیں اور انہیں یہ احساس دلائیں کہ وہ آپ کے لیے بہت خاص ہیں۔

اس نے مزید لکھا کہ اس لیے میں اپنی محبوبہ جیکولین فرنینڈس کے لیے لاس اینجلس میں شوز اور فلمیں بنانے والے ایک بڑے اسٹوڈیو میں 135 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہوں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle