Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابھیشیک نمرت افواہوں کے درمیان امیتابھ کا نمرت کو لکھا گیا خط وائرل ہوگیا

خط کے ساتھ پھول بھی بھیجے گئے تھے
شائع 13 نومبر 2024 02:58pm

بالی ووڈ کے میگا سپر اسٹارامیتابھ بچن کا اداکارہ نمرت کور کو لکھا ایک پرانا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریہ رائے اور اداکار ابھیشیک بچن کی علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ جبکہ ابھیشیک کا نام نمرت کورکے ساتھ جوڑا جارہا ہے اور انکے تعلقات کو ان دونوں کے درمیان دوری کی وجہ بتایا جارہا ہے۔

کیا فلم ہیراپھیری 3 کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے؟

ایسے میں بچن فیملی کے سربراہ امیتابھ بچن کا اداکارہ نمرت کور کو لکھا گیاایک خط منظر عام پر آیا ہے۔

یہ خط 2022 میں امیتابھ بچن کی جانب سے نمرت کو بھیجا گیا تھا اور اس میں لیجنڈ اداکار کی جانب سے فلم ”دسویں“ میں اداکارہ کی کارکرگی کو سراہتے ہوئے انکی تعریف کی گئی تھی۔ یہی نہیں اس خط کے ساتھ پھول بھی بھیجے گئے تھے۔

نمرت نے سوشل میڈیا پر اس خط کی تصویر شیئر کی ۔ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ مسٹر امیتابھ بچن مجھے میرے نام سے جانتے ہوں گے امیتابھ بچن ہماری ملاقات یاد کریں گے اور وہ ٹی وی کے ایک اشتہار پر میری تعریف کریں گے، 18 سال قبل صرف ایک تصور تھا جب میں ممبئی شہر میں آئی تھی۔

نمرت کور کا شیئر کردہ یہ پرانا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کے ابھیشیک سے نمرت کے تعلقات کو لے کر ایک بار پھر تبصرے شروع ہوگئے۔

یادرہے کہ ”دسویں“ سوشل کامیڈی ڈرامہ فلم تھی جس میں ابھیشیک بچن، نمرت کور اوریامی گوتم کے مرکزی کردار تھے۔ اگر نمرت کے آنے والے پروجیکٹ کی بات کی جائے تو وہ سیکشن 84 میں نظر آنے والی ہیں ۔ اس میں امیتابھ بچن اور ابھیشیک بنر جی بھی اہم کردار کر رہے ہیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات