Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سجنے کو تیار، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی میں خالی بلدیاتی نشستوں پر انتخاب کل 14نومبرکوہوگا
شائع 13 نومبر 2024 02:44pm

کراچی میں ایک بار پھر بلدیاتی ضمنی الیکشن کا میدان سجنے کو تیار ہے، میئر کراچی کی خالی نشت پر صدر ٹاون یوسی تیرہ کہکشاں میں چیئرمین کا انتخاب  کل ہوگا۔ پینتیس ہزار سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعال کریں گے۔

کراچی میں خالی بلدیاتی نشستوں پر انتخاب کل 14نومبرکوہوگا۔ جس میں میئر کراچی  مرتضی وہاب  کی خالی نشست صرر ٹاون یوسی تیرہ کہکشاں  جو کہ گذری  سے شیرین جںاح کالونی تک پھیلی ہوئی ہے میں35 ہزار سے زائد ووٹرحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

بلدیاتی انتخاب میں  اس نشست سے پیپلزپارٹی کے کرم اللہ منتخب ہوئے ان  کی نشت چھوڑنے  کے بعد  میئر کراچی اس نشست سے منتخب ہوئے ان کی جانب سے اس نشست کو چھوڑنے کے  بعد ایک بار پھر اس نشست پر پییلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی ، جماعت اسلامی کے نور الالسلام  سمیت 7 امیدوار ہیں۔ ایک بڑی آبادی پر مشتمل اس یوسی کے بنیادی مسائل میں صاف پانی کا حصول شامل ہے۔

مجموعی طور پر اس یوسی میں سات امیدوار ہیں 35994 ووٹر  کے لئے17پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے ہیں جن میں سے 5 انتہائی حساس  قرار دئیے گئے۔

karachi

by election