ملائکہ اروڑا نے اپنا اگلا پروجیکٹ اپنے والد کے نام کردیا
ملائکہ اروڑا اپنے والد کے انتقال کے بعد اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرنا چاتی ہیں۔ لہذا انہوں نے آگے بڑھنے اور اپنے کام پر واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ جلد ہی اپنے والد کے لیے وقف ایک پروجیکٹ کا اعلام کریں گی۔
ملائکہ کے لیے ستمبر کا مہینہ بڑا مشکل رہا ہے۔ ان کے والد انیل مہتا ممبئی کے باندرہ علاقے میں عائشہ منور کی عمارت میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھٹی منزل سے گر کر ہلاک ہو گئے تھے۔
شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں کیوں ملیں؟
اپنے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہم سب کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، میرے والد میرے لیے یہی چاہتے ہوں گے۔
میرے لیے اپنے باپ کو کھونا آسان نہیں تھا، لیکن اپنے آپ کو شفا دینے کے لیے جگہ دینا ضروری ہے۔ کام پر واپس آنے سے میری توجہ مرکوز رہنے، اپنی ذہنی صحت کو متوازن رکھنے اور مجھے اپنی ماں اور خاندان کی دیکھ بھال کرنے پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد ملتی ہے، میں ان برانڈز کے بارے میں بہت پرجوش ہوں جن کے ساتھ میں کام کر رہی ہوں اور اپنے تخلیقی پہلو کو دریافت کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔
ملائکہ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ میں ایک خاص چیز پر بھی کام کر رہا ہوں جس کا میں جلد ہی اعلان کروں گی- یہ میرے والد کے لیے ایک یادگار ثابت ہو گا۔
ملائکہ اروڑہ کے والدین کی طلاق اس وقت ہو گئی تھی جب وہ صرف 11 سال کی تھیں، اور اس کے بعد وہ اپنی والدہ اور بہن، اداکارہ امریتا اروڑا کے ساتھ چیمبر چلی گئیں۔ ملائکہ کی والدہ، جوائس پولی کارپ، ایک ملیالی عیسائی ہیں، جب کہ ان کے والد، انیل اروڑا، ایک پنجابی تھے جو ہندوستانی مرچنٹ نیوی میں کام کرتے تھے۔
Comments are closed on this story.