Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسیم وکی نے سلمان خان کا واقعہ شیئر کردیا

انہوں نے دنیا بھر میں لائیو شوز کیے ہیں
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2024 01:33pm

نسیم وکی کا شمار پاکستان کے صف اول کے مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں لائیو شوز کیے ہیں۔ ان کے کام کو لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں وہ ایک نجی شو میں مہمان تھے جہاں انہوں نے اپنے کیریئر بارے میں کچھ دلچسپ انکشافات کیے۔

عاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ کے پیچھے کی حقیقت بتادی

پروگرام مں شریک ہونے والے حاضرین کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نسیم وکی نے کہا کہ ایک مرتبہ میں بھارت میں کامیڈی نائیٹ بچاؤ کرنے کیلئے گیا ہوا تھا، شو میں گلوکار میکا سنگھ اور سلمان خان سمیت دیگر مشہور شخصیات بیٹھی ہوئی تھیں اورمجھے ان کا مذاق بنانا تھا۔

نسیم وکی نے کہا کہ انہی دنوں میری والدہ کا انتقال ہوگیا تھا اور میں ایک گہرے دکھ سے گذررہا تھا اس لیے اسکرپٹ یاد کرتا اور بھول جاتا اور یہی سب کچھ میرے ساتھ اسٹیج پر بھی ہوا۔ مجھے سلمان خان کے ساتھ کیا مذاق کرناتھا میں اپنی وہ ساری لائنیں بھول گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی وقت ٹرانسفارمر پھٹنے کی وجہ سے شو کی لائٹ چلی گئی اور اللہ نے میری عزت رکھ لی۔

نسیم وکی نے بتایا کہ انہوں نے ہندوستان میں بہت سے شوز کیے ہیں اورانہوں نے وہاں بہت سے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ اپنی لائنوں کو کبھی نہیں بھولے ہیں ایسا انکے کیریئر میں پہلی بار ہوا تھا۔

entertainment

lifestyle