Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فتنتہ الخوارج کے خارجی نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظرعام پر آگئی

افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں، آڈیو لیک میں نئے انکشافات
شائع 13 نومبر 2024 12:19pm

فتنتہ الخوارج کے خارجی نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظرعام پر آگئی، آڈیو میں خارجی نور ولی محسود غٹ حاجی کو پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کو واپس نہ آنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نور ولی محسود کو لیک آڈیو میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجاہدین کو اطلاع کر دو کہ ہماری طرف سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں، ہر کوئی اپنے آپ کو تیار رکھے اور سب قربانی دینے کے لیے تیار رہیں، مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں، ہماری کوشش ہے کہ سب ساتھ مل کر اسی راستے پر چلتے رہیں۔

اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیک آڈیو واضح ثبوت ہے کہ فتنتہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں جہاں سے وہ دہشت گردوں کوہدایات جاری کرتے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوارج کی افغانستان میں محفوظ پناگاہیں افغان طالبان کی براہ راست مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں اور وہ افغان سرزمین سے افغان طالبان کی مکمل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کرتے ہیں، یہ ثابت ہو چکا ہے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

ماہرین نے مزید کہا کہ لیک آڈیو سے واضح طور پر مستقبل میں بھی افغانستان سے مزید خارجیوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا اشارہ ملتا ہے، خارجی نور ولی افغانستان میں بیٹھ کر چھوٹے درجے کے دہشت گردوں کو نام نہاد جہاد میں جان دینے کے لیے مجبور کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خارجی نور ولی کی ہدایات ظاہر کرتی ہیں کہ حملے کرنے والے نچلے درجے کے دہشت گرد اب افغانستان میں بیٹھے آقاؤں سے تنگ آچکے ہیں، اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے پاکستان کی مؤثر انگیجمنٹ سے خوارجین کے لیے افغانستان کی زمین تنگ پڑتی جا رہی ہے۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ اگر فتنتہ الخوارج کا فتنہ صحیح معنوں میں جہاد ہے تو خارجی نور ولی جیسے سرغنہ خود آگے ہو کر سیکیورٹی فورسز کا سامنا کیوں نہیں کرتے، یہ حقیقت ہے کہ خارجی نور ولی جہاد کے نام پر اپنے پیروکاروں کو گمراہ کرکے ڈالر کما رہا ہے۔

afghanistan

پاکستان

afghan taliban

Terrorism in Pakistan

Terrorist Organization