Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف کورین اداکار گھرمیں مردہ حالت میں پائے گئے

مداح اور کورین شوبز انڈسٹری سوگوار
شائع 13 نومبر 2024 11:35am

جنوبی کوریا کے اداکار اور ماڈل سونگ جے رم اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

کوریائی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی لاش بروز منگل، 12 نومبر کو ان کے اپارٹمنٹ میں پائی گئی۔ کوریائی حکام کے مطابق، سونگ جے رم کے گھر سے دو صفحات پر مشتمل الوداعی خط (سوسائٹ نوٹ) بھی برآمد ہوا ہے۔

امارات سے پہلی مرتبہ ’مس یونیورس‘ ایونٹ کیلئے تین بچوں کی ماں نامزد

پولیس اسٹیشن کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ کہ 39 سالہ سونگ جے رم کی موت میں کسی کے ملوث ہونے یا مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس نے اداکار کی خودکشی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے آنجہانی اداکار کے دوستوں، خاندان سے تفتیش کی جائے گی۔

کورین میڈیا کے مطابق اداکار اور ماڈل سونگ جے رم کی موت کی خبر نے ان کے مداحوں اور کورین شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔

ان کی موت کی اطلاع کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کوریائی ادا کار کوریا کی کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ وہ معروف رئیلیٹی شو ”وی گاٹ میریڈ“ کے چوتھے سیزن میں کم سو ایون کے ساتھ نظر آئے تھے، جس نے ان کی مقبولیت کو بلندیوں تک پہنچایا اور انہیں 2017 میں ایم بی سی انٹرٹینمنٹ ایوارڈز میں بہترین جوڑی کا ایوارڈ بھی ملا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات