Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بیسٹ الیون ہی میدان میں اتاریں گے، محمد رضوان

پلیئنگ الیون پر مشاورت مکمل ہوگئی اور ابھی نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، کپتان قومی ٹیم
شائع 13 نومبر 2024 11:25am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشن اتنی آسان نہیں ہوگی کیا بہتر کرسکتے ہیں اس پر کام کر رہے ہیں، پلیئنگ الیون پر مشاورت مکمل ہوگئی اور ابھی نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے لیکن ٹی 20 سیریز میں بیسٹ الیون ہی میدان میں اتاریں گے، پہلی ترجیح ہماری آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنا ہے۔

برسبین میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جب آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہیں تو چیلنجز تو آتے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔

پلیئنگ الیون سے متعلق سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا پلیئنگ الیون پر بات ہوئی ہے لیکن کچھ چیزیں سیکریٹ ہیں، میں ہمیشہ مشورے کے ساتھ کھیلتا ہوں، جو ٹیم کے لیے بہتر ہوگا وہ فیصلے کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا فخر زمان، افتخار احمد، محمد عامر اور شاداب خان بڑے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے کافی عرصے تک پاکستان کے لیے خدمات انجام دی ہیں، ان کی کمی آسانی سے پوری نہیں ہو سکتی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ہیڈ کوچ قومی ٹیم جیسن گلیسپی سے متعلق سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا گلیسپی کا تعلق آسٹریلیا سے ہے لیکن وہ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ بہت محنت کرتے ہیں اور ٹیم کو جوڑ کر رکھتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے آنے سے متعلق سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا بھارتی ٹیم آئے گی تو انہیں ویلکم کریں گے تاہم یہ بورڈز کے فیصلے ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، ہمیں امید ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے برسبین میں تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی، ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی قیادت میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تینوں شعبوں میں محنت کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے ہوگا۔

آسٹریلیا کیخلاف میچ میں محمد رضوان نے ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا

ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم نے کینگروز کے خلاف 22 سال بعد ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

mohammad rizwan

t20 series

Austria

t20 cricket

Muhammad Rizwan

Pakistan vs Australia

pak vs australia