Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

’چائے والا‘ ارشد خان کا شارک ٹینک پاکستان سے بڑا معاہدہ

ارشد نے چائے فروش سے کاروباری شخصیت بننے تک ایک طویل سفر طے کیا ہے
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2024 02:44pm

سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے شہرت پانے والے ارشد ’چائے والا‘ نے شارک ٹینک پاکستان میں ایک کروڑ کے بزنس کامعاہدہ کرلیا۔

ارشد خان کی یہ کامیابی ان کی کاروباری بصیرت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ارشد خان کی چند سال پہلے ایک تصویروائرل ہوئی تھی،جس نے اسے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا۔ ارشد نے چائے فروش سے کاروباری شخصیت بننے تک ایک طویل سفر طے کیا ہے اس دوران وہ ماڈلنگ بھی کرتے رہے۔

میں خود کو پیدائشی مسلمان نہیں سمجھتا ، حمزہ علی عباسی

پاکستان میں ”شارک ٹینک“ کے ایک ایپی سوڈ میں ارشد نے اپنی چائے کی برانڈ پیش کر کے ایک کروڑ روپے کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔

ارشد خان نے پہلے اپنی برانڈ کو متعارف کروایا تو ججز اس سے بہت متاثر ہوئے۔ ججز کی جانب سے ان کے کاروباری وژن کو سراہا گیا۔

یہ معاہدہ ان کے کاروباری سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے ان کی کاروباری صلاحیتوں اور جدوجہد کی عکاسی ہوتی ہے۔

entertainment

lifestyle