Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

بیوی کو دھوکے سے آسٹریلیا سے سوڈان بھیجنے پر شوہر کو قید کی سزا

وکٹویہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جس میں 52 سالہ محمد احمد کو 'ایگزٹ اسمگلنگ' کے مجرم قرار پایا گیا
شائع 13 نومبر 2024 10:21am

آسٹریلوی عدالت نے سوڈانی نژاد آسٹریلوی شہری کو اپنی بیوی سوڈان میں پاسپورٹ کے بغیر چھوڑنے پر چار سال قید کی سزا سنا دی۔

وکٹویہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جس میں 52 سالہ محمد احمد کو ’ایگزٹ اسمگلنگ‘ کے مجرم قرار پایا گیا۔ واضح رہے کہ ایگزٹ اسمگلنگ انسانی اسمگلنگ کی ایک شکل ہے جہاں افراد کو ان کی مرضی کے خلاف ملک چھوڑنے کے لیے مجبور یا دھوکہ دیا جاتا ہے۔

تین مہینے کے بعد محمد احمد نے بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ میلبورن سے سوڈان کا سفر کیا اور اپنی بیوی کا پاسپورٹ اور شناختی دستاویز چوری کرکے بچوں کے ہمراہ میلبورن واپس آگیا۔

اس سے قبل ہی محمد احمد نے خفیہ طور پر اہلیہ کے ویزے کی حمایت سے دستبرداری اختیار کرلی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بیوی نے بچوں پر تشدد کیا۔

دوران سماعت جج فرینک نے کہا کہ عمرا نے جو کچھ کیا وہ مکمل طور پر ایک منصوبہ بندی تھی۔ کاؤنٹی کورٹ کو بتایا گیا کہ محمد احمد کی اہلیہ کو اپنا ویزا بحال کرنے اور آسٹریلیا واپس آنے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگا۔ پھر وہ اپنے بچوں کے ساتھ مل گئی۔

عدالت نے کہا کہ ’محمد احمد کا عمل دھوکہ دہی پر مشتمل ہے جو ایگزٹ اسمگلنگ کے دائرے میں آتا ہے، ملزم نے تمام وقت خاتون کو یہ یقین دلایا کہ وہ آسٹریلیا واپس آئے گی۔

خیال رہے کہ متاثرہ خاتون 16 ماہ کی جدوجہد کے بعد آسٹریلیا واپس پہنچی لیکن محمد احمد نے بچوں کو ماں سے ملنے نہیں دیا قانونی جنگ کے بعد انہیں دوبارہ بچوں سے ملنے کی اجازت دی گئی۔

AUSTRALIAN GOVERNMENT