Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ڈرامہ کوئین نے سوتیلی بیٹی کیخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانہ کیوں دائر کیا؟ وکیل کا انکشاف

ادا کارہ کو قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہونا پڑا
شائع 13 نومبر 2024 10:16am

روپالی گنگولی نے حال ہی میں اپنی سوتیلی بیٹی ایشا ورما کو ہتک عزت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے کردار اور ذاتی زندگی کو مبینہ طور پر بدنام کرنے پر 50 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک خصوصی انٹرویو میں اداکارہ کی وکیل ثنارئیس خان نے وضاحت کی کہ 50 کروڑ روپے کا اعداد و شمار من مانی نہیں ہے۔ یہ روپالی کے ذاتی وقار، عوامی امیج اور کیریئر پر ان جھوٹے الزامات کے وسیع پیمانے پر اثرات کی نمائندگی کرتا ہے، جس کی تعمیر کے لیے انہوں نے برسوں تک کام کیا ہے۔

ارچنا پورن سنگھ کا 94 سالہ ماں کے ساتھ فیری ٹریپ

گنگولی کا ماننا ہے کہ اس طرح کے جھوٹے الزامات کے اہم نتائج برآمد ہونے چاہئیں اور مستقبل میں اس طرح کے اقدامات کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ یہ مطالبہ ہمارے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ کسی شخص کے وقار اور ذریعہ معاش کو نقصان پہنچانے والے مذموم اقدامات کے لئے افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس نے بتایا کہ اسی انٹرویو میں ثنارئیس خان نے قانونی نوٹس پر ایشا کے رد عمل کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ انہوں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے اور اپنی تمام ہتک آمیز پوسٹس ہٹا دی ہیں۔ ہمارے نوٹس کے بعد ہتک آمیز پوسٹس کو حذف کرنا اس اصول کو تقویت دیتا ہے کہ جھوٹے بیانات کے نتائج برآمد ہوتے ہیں اور کسی فرد کی ساکھ کو بے بنیاد حملوں سے بچانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ان کی سوتیلی بیٹی نے ہمارے قانونی نوٹس کے بعد ہتک آمیز پوسٹس ہٹا دی ہیں جسے ہم انصاف کی جانب ایک بامعنی قدم کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ثنا رئیس خان نے مزیدانکشاف کیا کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ روپالی گنگولی کو ان بیانات کی وجہ سے ذہنی صدمے کا سامنا کرنا پڑا، انہیں طبی امداد کی ضرورت پڑی اور سیٹ پر ذلت کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے پیشہ ورانہ مواقع بھی ضائع ہوئے۔ نوٹس میں وضاحت کی گئی ہے کہ اگرچہ اداکارہ نے شروع میں وقار کی وجہ سے خاموش رہنے کا انتخاب کیا تھا ، لیکن جب انہیں اور ان کے شوہر اشون ورما کے 11 سالہ بیٹے کو اس معاملے میں گھسیٹا گیا تو انہیں قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق ایشا ورما نے اپنے والد اشون ورما اور روپالی گنگولی پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ ایک انٹرویو میں 26 سالہ روپالی نے ممبئی میں اپنی والدہ پر جسمانی تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روپالی نے ممبئی میں میری والدہ کو جسمانی طور پر مارا۔

ایشا نے اشون پر جسمانی اور جذباتی طور پر بہت بدتمیز شخص ہونے کا بھی الزام لگایا۔

ایشا نے مزید دعویٰ کیا کہ جب ان کے الزامات کی خبر پہلی بار وائرل ہوئی تو ان کے والد نے انہیں خوفزدہ کیااور ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ ان کی پوسٹ ڈیلیٹ کردیں۔ ایشا نے انکشاف کیا کہ یہ روپالی ہی تھی جس نے میرے والد سے کہا تھا کہ وہ میری والدہ کو طلاق کے کاغذات دیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اشون کے حالیہ تبصروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ، جہاں انہوں نے روپالی کے ملوث ہونے سے انکار کیا۔

اس نے کہا کہ روپالی اس میں شامل نہیں تھی یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے کیونکہ وہ روپالی ہی تھی جو نیو جرسی میں میرے گھر آئی تھی اور میری والدہ کے بستر پر سوتی تھی۔ اس نے مجھے اور میری ماں کو گالیاں دیتے ہوئے جسمانی، ذہنی، زبانی اور جذباتی طور پر بہت کچھ کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت زیادہ صدمہ تھا جس سے مجھے نمٹنا پڑا اور تکلیف اٹھانی پڑی اور میری ماں کو بھی بہت تکلیف اٹھانی پڑی۔

ایشا جو اب 26 سال کی ہیں، اشون اور سپنا ورما کی بیٹی ہیں اور فی الحال امریکہ میں رہتی ہیں۔ اشون اور سپنا نے 1997 میں شادی کی تھی اور 2008 میں الگ ہوگئے تھے۔ اشون نے 2013 میں روپالی سے شادی کی تھی، اور وہ ایک بیٹے کے والدین ہیں، جس کا نام رودرانش ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات