Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسموگ سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ظاہر کردیا
شائع 13 نومبر 2024 09:43am

اسموگ سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر آگئی ہے کہ محکمہ موسمیات نے کشمیر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دُھند پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ سموگ اور صبح / رات کے اوقات میں دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، منگلہ، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر ،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں سموگ چھائے رہنے جبکہ رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، لاڑکانہ، کشمور، خیر پور اور گر د و نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دُ ھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے اوقات میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں سرد رہے گا تاہم شام یا رات کے دوران چترال، دیر، سوات، بٹگرام اور کوہستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی بھی امکان ہے۔

پشاور کی ایئر کوالٹی انڈیکس میں کمی آکر اے کیو آئی 200 سے گرگیا، پشاور میں آج صبح 8 بجے 192 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا لیکن ماہرین کے مطابق اے کیو آئی 50 سے اوپر صحت کے خطرناک ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند پڑنے کی توقع ہے

gilgit biltistan

azad kashmir

خیبر پختونخوا

Met Office

Rain

rainy weather

Rain prediction

snow fall