Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ کے پیچھے کی حقیقت بتادی

سعودی عرب 2017 کے بعد سے عالمی فنکاروں کے کنسرٹس کا مرکز بن گیا ہے
شائع 13 نومبر 2024 09:39am

عاطف اسلم بین الاقوامی طور پر مقبول پاکستانی گلوکار ہیں جنہیں ان کی سریلی آواز، بلند آواز اور ناقابل فراموش گانوں کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔ وہ سب سے مہنگے پاکستانی پرفارمر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، جو کسی بھی کنسرٹ یا تقریب کے لیے بھاری رقم وصول کرتے ہیں۔ حال ہی میں گلوکار بین الاقوامی کنسرٹس میں مصروف ہیں۔

عاطف اسلم کے بارے میں ایک وائرل بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ تقریبا تمام پورٹلز، ویب سائٹس اور انسٹاگرام پیجز نے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عاطف اسلم نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ وہ سعودی عرب میں پرفارم نہیں کریں گے کیونکہ ان کا دل مقدس مقامات کے قریب گانا قبول نہیں کر سکتا۔

حرا سومرو کو شوہر کی دوسری شادی پر کوئی اعتراض نہیں

عاطف اسلم نے گذشتہ دنوں سعودی عرب میں اپنی پرفارمنس کے حوالے سے چلنے والی افواہوں پر وضاحت پیش کردی۔

اب عاطف اسلم نے ایک بیان میں ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا، ”یہ عجیب ہے کہ میرے نام سے وہ باتیں منسوب کی جاتی ہیں جو میں نے کبھی کہی ہی نہیں۔“ انہوں نے میڈیا اور فنکار برادری پر زور دیا کہ وہ کسی بھی بیان کو رپورٹ کرنے سے پہلے اس کی سچائی کو جانچ لیں۔

عاطف نے اپنے جعلی وائرل بیان کے حوالے سے کافی چرچا دیکھنے کے بعد ایک بیان بھی شیئر کیا۔ جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عاطف کا دل مقدس مقامات کے قریب پرفارم کرنے کو قبول نہیں کرتا۔ گلوکار نے وضاحت کی کہ ”ہم نے ماضی میں ریاض میں پرفارم کیا ہے، جو ہمارے موقف کا بہترین ثبوت ہے۔“

یاد رہے کہ سعودی عرب 2017 کے بعد سے عالمی فنکاروں کے کنسرٹس کا مرکز بن گیا ہے اور اب تک کئی بڑے بین الاقوامی اسٹارز، جیسے کہ K-pop کے مشہور گروپ BTS بھی یہاں پرفارم کر چکے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات