Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ایکس کی حریف ’بلیو اسکائی‘ کے صارفین ایک ہفتے میں 7 لاکھ بڑھ گئے

امریکی شہری ایلون مسک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سے جان چھڑانے لگے
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2024 09:31pm

ایکس کی حریف ایپلی کیشن ’بلیو اسکائی‘ کے صارفین میں ایک ہفتے کے دوران 7 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ’بلیو اسکائی‘ کے موجودہ صارفین کی تعداد بڑھ کر اب 14.5 ملین ہوچکی ہے، صارفین میں سے اکثریت امریکا سے تعلق رکھتی ہے۔

مذکورہ سماجی ویب سائٹ امریکی ایپ اسٹور پر دوسرے نمبر کی مفت سوشل میڈیا ویب سائٹ بن چکی ہے۔ اس بات سے واضح ہوتا ہے کہ امریکی شہری اب ایلون مسک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

سماجی ویب سائٹ کے صارفین کی تعداد میں 275 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ ’بلیو اسکائی‘ نےحالیہ ہفتوں میں نمایاں ترقی کی ہے، 24 اکتوبر کواس پلیٹ فارم نےاعلان کیاکہ اس کے صارفین کی تعداد 13 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

بلاک شدہ صارفین کواپنے بلاکرزکی پوسٹس دیکھنےکی اجازت دینےکےایکس کے متنازعہ فیصلےکے بعد ویب سائٹ نے تیزی سے ترقی کی ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات نے بھی بلیو اسکائی کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا ہے، بہت سے صارفین ایلون مسک کی ملکیت والے پلیٹ فارمز کے متبادل تلاش کررہے ہیں ۔

واضح رہے کہ صارفین کے تجربے کو بڑھانے کے لیے بلیواسکائی اپنی خصوصیات کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے،حالیہ اضافے میں پن کی گئی پوسٹس، ویڈیو سپورٹ اور براہ راست پیغام رسانی کی صلاحیتیں شامل ہیں۔

پلیٹ فارم صرفین کو اپنی فیڈز کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے اور تخلیق کاروں کے ساتھ جڑنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

Bluesky app