Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار پولیس کانسٹیبل کے بڑے انکشافات، دہشتگردوں کو تنخواہیں کیسے ملتی ہیں؟

پولیس لائن حملے کے علاوہ بھی بہت سی دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف
شائع 12 نومبر 2024 06:49pm

پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے کے سہولت کار پولیس کانسٹیبل محمد ولی کا بیان سامنے آگیا ہے، جس میں اس نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں۔

پولیس لائنز خودکش دھماکے کے سہولت کار محمد والی کا کہنا ہے کہ وہ 2021 میں افغانستان جاکر جماعت الاحرار میں شامل ہوا اور ملا یوسف کے ہاتھ پر بیعت کی، ملا یوسف نے اسے بیس ہزار روپے دیے۔

ملزم محمد ولی نے بتایا کہ اس نے جنوری 2023 میں پولیس لائنز کی تصویریں اور نقشہ جنید کے ساتھ شیئر کیا۔

اس نے مزید بتایا کہ رحمان بابا قبرستان میں اس نے خودکش بمبار کو وردی اور جیکٹ پہنائی، پھر موٹر سائیکل پر پولیس لائنز کے پاس چھوڑا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے پولیس لائن حملے کے علاوہ بھی بہت سی دہشت گرد کارروائیاں کیں۔

کانسٹیبل محمد ولی نے بتایا کہ اسے جماعت الاحرار سے ماہانہ تنخواہ چالیس سے پچاس ہزار حوالہ ہنڈی کے ذریعے ملتے تھے۔

Peshawar Police Lines Suicide Attack

Constable Muhammad Wali