Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صوبے میں دوست اور دشمن کی پہچان ناممکن ہوتی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

اب دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوسکتی، سرفراز بگٹی
شائع 12 نومبر 2024 06:36pm

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دوست اور دشمن کی پہچان ناممکن ہوتی جا رہی ہے، ہماری فورسز اس وقت گرے ایریا میں کام کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے برطانوی خبر رساں ادارے ”بی بی سی“ کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی ذمہ دار کالعدم بی ایل اے اور دیگر تنظیمیں ہیں، چند ماہ کے دوران کالعدم بی ایل اے نے پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔

ایئرپورٹ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شہری سے پستول برآمد

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے میں فورسز کے اہلکار اور عام شہری شہید ہوئے، اب ان سے بات چیت نہیں ہوسکتی، خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں اور ان کے ہینڈلرز کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

BLA

cm balochistan

sarfaraz bugti