Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: شہری کی ٹریفک اہلکار کو کچلنے کی کوشش

ملزم کار بھگا لےگیا، ایکسائز سے گاڑی کی معلومات لی جارہی ہیں، ٹریفک پولیس حکام
شائع 12 نومبر 2024 06:25pm

راولپنڈی میں شہری کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی گئی، ٹریفک پولیس اہلکار نے قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی کو روکا تو شہری کی طرف سے اہلکار پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی گئی۔

شہری کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور گاڑی کو بھگا لے گیا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ایکسائز سے گاڑی کی معلومات لی جارہی ہیں، معلومات حاصل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

rawalpindi

Traffic Police