Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنی طلاق سے ناراض شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی، 35 افراد ہلاک 43 زخمی

واقعہ ایسی شہر میں پیش آیا جہاں ایک بڑے سول اور ملٹری ایئر شو کی میزبانی کی جا رہی ہے
شائع 12 نومبر 2024 06:14pm

چین میں بیوی سے ہوئی طلاق سے ناراض ایک شخص نے اپنی تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے شہریوں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر زوہائی میں ایک اسپورٹ سینٹر کے اسٹیڈیم میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں ورزش کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار ایس یو وی گاڑی بیئرر کو توڑے ہوئے اسپورٹ سینٹر میں داخل ہوئی تھی۔ حادثے میں ہلاک اور زخمیوں میں نوعمر اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

’دوستی، شادی اور نہ ہی جسمانی تعلق‘: ٹرمپ کی جیت پر خواتین کا مردوں سے انتقام کا اعلان

کار ڈرائیور کی شناخت 62 سالہ فین کے نام سے ہوئی جسے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔

گرفتار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ حادثہ شہر میں سخت سکیورٹی کے باوجود پیش آیا جہاں ایک بڑے سول اور ملٹری ایئر شو کی میزبانی کی جا رہی ہے۔

باربی گڑیا بنانے والی کمپنی کی انتہائی فحش غلطی

پولیس کے بقول ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ شخص نے طلاق کے بعد جائیداد کے تصفیے کے فیصلے کا غصہ شہریوں کو کچل کر نکالا۔

واقعے کے وقت اسٹیڈیم میں لوگوں کے کم از کم 6 گروپس چہل قدمی اور ورزش کر رہے تھے۔

china

car accident

Divorce