وزارت مذہبی امور کا سوشل میڈیا پر توہین آمیزمواد ہٹانے کے لیے پی ٹی اے کو خط
وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے ایسا مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔
وزارت مذہبی امورکی کی جانب سے پی ٹی اے کو ایک خط لکھا گیا ہے کہ جس میں سوشل میڈیا پر پورنوگرافی اور گستاخانہ مواد ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں وزارت کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ توہین آمیز مواد کو فوری طور پر انٹرنیٹ سے ہٹایا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اخلاق باختہ مواد کے سوشل میڈیا پر موجودگی کے معاشرے پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس طرح کے مواد کا اثر عام انسانوں خصوصاً نئی نسل پر بہت برا پڑ رہا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے خط میں مزید کہا گیا کہ اکستانی معاشرے کی کچھ اپنی سماجی و مذہبی روایات اور اصول ہیں، اس طرح کا مواد پاکستان کی مجموعی مشرقی، مذہبی و سماجی روایات کے یکسر منافی ہے۔
Comments are closed on this story.