Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت داخلہ کی تھری اور 16ایم پی او قوانین پر ترمیمی بل کی مخالفت

انگریزوں کے دورمیں ایسے بل کی قائداعظم نے بھی مخالفت کی تھی ،اراکین اسمبلی
شائع 12 نومبر 2024 05:10pm

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے تھری اور 16 ایم پی او قوانین سے متعلق ترمیمی بل کی مخالفت کی گئی ہے۔

صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہا ہے کہ ایسے بل کی قائداعظم نے بھی انگریزوں کے دورمیں مخالفت کی۔

پی پی رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ایسےقوانین چاروں صوبوں سے ختم کیے جائیں ۔

جبکہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ مجھے بغیر دوپٹے گھر سے تھری ایم پی او کے تحت گھسیٹا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنماآغا رفیع اللہ نے کہا کہ بل کوکمیٹی میں بحث کے لیے رکھنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا اور میری بیٹی کومیڈیکل کالج سے نکال دیا گیا،میں ایسے بل کی مخالفت کرتا ہوں۔

سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جوملک میں نہیں تھے انہیں بھی نومئی کے مقدمات میں ملوث کیا گیا۔

interior ministry