Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی بلائنڈ ٹیم کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ 23 نومبر سے شروع ہوگا
شائع 12 نومبر 2024 04:43pm

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلٸے پاکستانی بلائنڈ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ 23 نومبر سے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان نثار علی ہوں گے جبکہ بدر منیر نائب کپتان ہوں گے۔

بی ون کیٹیگری میں ظفر اقبال، محمد ادریس، محمد شاہ زیب، فخر عباس، محمد آصف، محمد سلمان شامل ہیں۔

جبکہ بی ٹو کیٹیگری میں بابر علی، نعمت اللہ، ہارون خان شامل ہیں۔

بی تھری کیٹیگری میں محمد صفدر، کامران اختر، اکمل حیات ناصر، طلحہ اقبال، مطیع اللہ کے نام شامل ہیں۔

محمد ایاز، معین اسلم اور محمد راشد ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔

پاکستان افتتاحی میچ 23 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں کھیلے گی۔

Blind Cricket Team Pakistan

T20 Blind World Cup