Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معمر رانا ”چوڑیاں“ میں صائمہ کی جگہ کس کو لینا چاہتے تھے؟ سید نور نے بتادیا

یہ پاکستانی فلموں کے سب سے زیادہ پسند کی جانے والے جوڑیوں میں سے ایک ہے
شائع 12 نومبر 2024 03:49pm

معمر رانا اور صائمہ پاکستانی فلموں کے سب سے زیادہ پسند کی جانے والے جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ فلم ”چوڑیاں“ میں ان کی جوڑی کو اب بھی لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔

ہوسکتا ہے معمر رانا اور صائمہ ایک بار پھر ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرلیں اگر وہ کبھی ”چوڑیاں“ ریمیک میں ایک ساتھ کام کریں۔

میرے کردار کی وجہ سے لوگ حقیقت میں بددعائیں دینے لگے، اریج چوہدری کا انکشاف

”چوڑیاں“ بنانے میں ایک بڑا ہاتھ سید نور کا ہے جوایک شو کے مہمان تھے۔ انہوں نے شوکے دوران فلم کے بارے میں کچھ نئے انکشافات کیے۔

یہ فلمسٹارمعمر رانا کی ایک ہٹ فلم تھی اورسید نورکو ایک دن ان کا فون آیا۔ دراصل معمر رانا صائمہ کے ساتھ فلم کرنے کے بارے میں زیادہ پر اعتماد نہیں تھے اور ان کی جگہ کسی اور کو لینا چاہتے تھے۔

معمر رانا اور ان کے والد نے صائمہ کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کرنے کے بارے میں سید نور سے بات کی کیونکہ ان کا خیال تھا کہ صائمہ رانا سے بڑی نظر آتی ہیں لیکن سید نور نے انکار کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی ناظرین کے درمیان میگا ہٹ بن گئی اور معمر رانا اس کے بعد صائمہ کے ساتھ مزید فلمیں کرنا چاہتے تھے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات