Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

راولپنڈی: نوکریوں سے نکالے جانے پر نابینا افراد کا مری روڈ پر احتجاج

بینائی سے محروم افراد کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
شائع 12 نومبر 2024 03:16pm

راولپنڈی میں بینائی سے محروم افراد کا مری روڈ پر احتجاج کیا جا رہا ہے جہاں مظاہرین نے لیاقت باغ کے مقام پر روڈ کو بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق بینائی سے محروم افراد کا احتجاج تعلیمی اداروں میں عارضی ملازمتیں ختم ہونے پر کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کی یقین دہانی کے باوجود مختلف محکموں سے 66 نابینا افراد کو نوکریوں سے نکالے جانے کیخلاف متاثرین سراپا احتجاج ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیشل کوٹہ میں بھرتی کیئے گئے سرکاری ملازمین نابینا افراد احتجاج کے لئے لیاقت باغ چوک پہنچ گئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی یقین دہانی کے باوجود 66 نابینا افراد کو نوکریوں سے نکالا گیا، تمام نابینا افراد راولپنڈی کے مختلف سرکاری اداروں میں ملازمت کر رہے تھے۔

مظاہرین نے واضح کیا کہ اپنے اپنے سابقہ محکموں میں دوبارہ نوکریوں پر بحالی تک احتجاج کریں گے، مظاہرے کی اطلاع پر پولیس نفری لیاقت باغ چوک پہنچ گئی ہے جہاں احتجاجی نابینا افراد سے مذاکرات کی کوشش جاری ہے۔

protest

blind workers