Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم ایک بار پھر ریلیز ہورہی ہے

ریکارڈ بزنس کرنے والی اس فلم کے اختتام سے شاہ رخ کو نفرت تھی
شائع 12 نومبر 2024 03:20pm

شاہ رخ کی 2003 میں ایک فلم سنیما گھروں کی زینت بنی تھی ۔ صرف 32 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے تیار کی گئی اس فلم نے دنیا بھر میں 82.05 کروڑ کا بزنس کیا تھا اب یہ فلم 20 سال بعد دوبارہ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیزکی جارہی ہے۔

بات ہورہی ہے شاہ رخ کی بلاک بسٹرسپرہٹ فلم “ کل ہو نا ہو“ کی۔ یہ فلم 15 نومبر کو دوبارہ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔ فلم میں شاہ رخ کے علاوہ پریتی زنٹا اور سیف علی خان کے بھی مرکزی کردار تھے۔

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں نوجوت سنگھ سدھو کی واپسی

لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں ریکارڈ بزنس کرنے والی اس فلم کا اختتام شاہ رخ کو پسند نہیں آیا تھا۔ فلم کے آخر میں شاہ رخ کے کردارکو مرتے ہوئے دکھایا گیا ہےاوربھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم، کے ہدایتکار نکھل ایڈوانی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شاہ رخ کو ”کل ہو نا ہو“ کے موت کے سین سے نفرت تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کا کوئی مطلب نہیں ہے اور تم اس کردار کو کوئی عزت نہیں دے رہے ہو۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہ رخ نے کہا تھا کہ میں نے ”کل ہوناہو“ کا اصل اختتام اپنے بچوں کو نہیں دکھایا تھا۔ کرن نے ایک ایپیشل ایڈٹ رکھا ہواتھا جس میں فلم اسوقت ختم ہوجاتی ہے جب میں فلائٹ لیتا ہوں۔ میرے بچوں نے بھی فلم یہیں تک دیکھی ہے اور وہ اسے ہی فلم کا اختتام سمجھتے ہیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle